19 دسمبر، 2021، 11:10 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84582256
T T
1 Persons
پاکستان میں ایران کی موجودگی میں افغانستان پر اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کا آغاز

اسلام آباد، ارنا – پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے 17ویں غیر معمولی اجلاس کا جو پڑوسی ملک افغانستان میں انسانی بحران کے لیے وقف ہیں، آغاز کیا گيا جس میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت 57 اسلامی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

افتتاحی اجلاس کا آغاز اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ، پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کی پاکستان کی قومی اسمبلی کے ہال میں تقریر سے ہوا۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اجلاس میں اختتامی تقریر کرنے والے ہیں۔
عمران خان نے اس سے قبل ٹوئٹر پر لکھا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کا مقصد افغان عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان میں انسانی بحران سے نمٹنے میں مدد کے لیے جامع اتفاق رائے ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اجلاس میں خطاب کریں گے جس میں افغانستان اور علاقائی پیش رفت پر ملک کے موقف کی وضاحت کی جائے گی۔
امیر عبداللہیان پاکستان کے وزیر خارجہ سمیت بعض شریک ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے بھی بات چیت کریں گے۔
وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .